سوئیڈن میں الیکشن سے قبل پراسرار حملے، نقاب پوشوں نے 80 گاڑیاں جلا ڈالیں
منگل 14 اگست 2018 22:45
(جاری ہے)
‘ اس حادثے کے باعث آئندہ ماہ 9 ستمبر کو سوئیڈن میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے والے سیاستدانوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
سوشل ڈیموکریٹک پرائم منسٹر اسٹیفن لوفوین نے سویڈش ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اس واقعہ نے مجھے آگ بگولا کردیا ہے، میرا مجرموں سے سوال ہے کہ آخر تم لوگ کیا کررہے ہو ‘ اسٹیفن لوفوین نے کہا کہ ’تم لوگ اپنی ذات، اپنے والدین اور پڑوسیوں کے لیے تباہی پھیلارہے ہو۔‘ ان کا کہنا تھا کہ’ یہ واقعہ ایک ملٹری آپریشن کی طرح بہت منظم تھا۔‘ کنزرویٹو اپوزیشن پارٹی کے لیڈر ولف کرسٹرسن نے اپنی فیس بک پر پوسٹ میں کہا کہ ’سوئیڈن ایک عرصے سے ایسے واقعات برداشت کررہا ہے اب ان کا اختتام ہونا چاہیے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق سوئیڈش میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ دارالحکومت اسٹاک ہوم کے قریبی شہروں اپسالا اور فالکن برگ میں بھی کچھ گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا تھا۔ عینی شاہد سیسیلیا سوڈبورگ نے بتایا کہ وہ گٹن برگ کے جنوبی علاقے میں اپنی دوست کے گھر مقیم تھیں، انہوں نے دیکھا کہ 8 سے 10 نقاب پوش افراد پارکنگ لاٹ میں موجود گاڑیوں کے شیشے توڑ رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ’ وہ انتہائی منظم تھے ‘ ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان نقاب پوشوں میں سے کچھ نے گاڑیوں پر پیٹرول چھڑکا اور کاک ٹیل سے مشابہہ بوتلوں کو گاڑیوں کی بیک ونڈوز میں پھینک دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ’حملہ آور 9 گاڑیوں کو آگ لگانے اور 10 سے 15 گاڑیوں کو تباہ کرنے کے بعد فرار ہوگئے تھے۔‘ سوڈبورگ کا کہنا تھا کہ ’ لوگ اپنے نقصان پر رو رہے تھے اور ایک عجیب پریشانی کا سماں تھا، میں بہت خوفزدہ تھی‘۔ واضح رہے کہ سوئیڈن میں گاڑیوں کو آگ لگا دینا ایک عام سی بات ہے، صرف اسٹاک ہوم کے علاقے میں ایسے جرائم روز کا معمول ہیں۔ سوئیڈش سول کٹینجیس ایجنسی کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال سوئیڈن میں 1 ہزار 4 سو57 گاڑیوں کو جان بوجھ کر آگ لگائی گئی تھی جبکہ سال 2016 میں 1 ہزار 6 سو 41 گاڑیاں نذر آتش کی گئی تھیں۔ گزشتہ سال فروری میں امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے سوئیڈن میں جاری جرائم کو امیگریشن سے منسلک کرنے کے دو روز بعد ہی اسٹاک ہوم میں فسادات شروع ہوگئے تھے۔ جس میں درجنوں نوجوانوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئی تھیں،مظاہرین نے پولیس پر پتھر برسائے، گاڑیاں جلائیں اور دکانیں لوٹی تھیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
-
آسٹریلیا نے اسٹوڈنٹ ویزا کی مالی شرائط سخت کردیں، بھارت سب سے زیادہ متاثر
-
ہزاروں مظاہرین کا نیتن یاہو سے جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کا مطالبہ
-
رفح پر اسرائیلی حملے کی طرف پیش قدمی، راہداری کا آپریشن اسرائیلی فوج نے سنبھال لیا
-
حماس جنگ بندی تجاویزہمارے مطالبات کے مطابق نہیں، اسرائیل
-
یمن میں شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے 3 روزمیں دل کے 80 آپریشن کیے گئے
-
ایران ملائیشیا کے ذریعے تیل پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،امریکہ
-
رفح پراسرائیلی ٹینکوں کی یلغار،ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور طبی عملے کے ارکان علاقہ چھوڑنے لگے
-
ٹویوٹا کمپنی کو گزشتہ سال 31.82 بلین ڈالر کا ریکارڈ منافع
-
رفح پراسرائیلی حملہ لاکھوں زندگیاں خطرے میں ڈال دے گا ، اقوام متحدہ
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کیلئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر چین فرانس مشترکہ بیان انسانی ضمیرکی آواز ہے، چینی میڈیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.