Live Updates

پاکستان تحریک انصاف نے غیر ملکی ماڈل ایوا کو زبردست خراج تحسین پیش کردیا

پاکستان تحریک انصاف نے متنازعہ ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی ایوا کو پاکستان کا دوست قرار دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 14 اگست 2018 23:52

پاکستان تحریک انصاف نے غیر ملکی ماڈل ایوا کو زبردست خراج تحسین پیش ..
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 اگست 2018ء) :پاکستان تحریک انصاف نے غیر ملکی ماڈل ایوا کو زبردست خراج تحسین پیش کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے متنازعہ ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی ایوا کو پاکستان کا دوست قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پروازمیں قومی پرچم پہنے ایک غیرملکی خاتون نے رقص کیا اور وہ ویڈیو کافی وائرل ہو گئی تھی۔

اس پر پاکستانی عوام نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انکی کی ہوئی حرکت کو پاکستانی پرچم کی توہین قرار دے دیا۔۔ بعض لوگوں نے پی آئی اے انتظامیہ کیخلاف کاروائی کا مطالبہ بھی کیا۔ دوسری جانب پی آئی اے کی پروازمیں قومی پرچم پہنے رقص کرنے والی لڑکی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میری ’’کی کی چیلنج‘‘ کی ویڈیو وائرل ہوئی۔

(جاری ہے)

کی کی چیلنج کی ویڈیو پر مجھے بہت سارے مثبت پیغامات آئے۔

میں پی آئی اے کی پرواز سے کراچی آ رہی تھی۔ کراچی جاتے وقت ٹریولنگ وی لاگ بنارہی تھی۔ غیر ملکی لڑکی ایوا نے کہا کہ میں نے پاکستان کی سیاحت کے فروغ کیلیے سب کچھ کیا۔ اگرکسی کومیرا یہ اقدام پسند نہیں آیا تومیں معذرت چاہتی ہوں۔ غیر ملکی لڑکی ایوا نے کہا کہ پاکستان کی ثقافت اور سیاحت کے فروغ کیلئے ویڈیو بناتی رہوں گی۔تازہ ترین معلومات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے بھی ایوا کی اس ویڈیو پر اپنا ردعمل دے دیا۔

تحریک انصاف نے ایوا کو پاکستان کا دوست قرار دیتے ہوئے اسی غیر ملکی خاتون ایوا کی ایک اور ویڈیو ٹوئیٹر پر پوسٹ کی جس میں ایوا نے خیبر پختونخواہ کی کچھ ایسی قدرتی خوبصورتی کو ظاہر کیا جس سے لوگ نا آشنا تھے۔یہ ویڈیو خیبرپختونخواہ کے علاقے دیسان کی تھی۔ایوا نے اس ویڈیو میں دیسان کو پاکستان کی چھپی ہوئی خوبصورتی قرار دیا۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف نے ایوا کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ ایوا نہ صرف سفر کی شوقین ہیں بلکہ پاکستان کی دوست ہیں۔انہوں نے دیسان کی چھپی ہوئی خوبصورتی کو ظاہر کیا ۔ہم تمام غیر ملکیوں کو خیبر پختونخواہ میں خوش آمدید کہتے ہیں۔یاد رہے کہ ایوا کی پاکستان دوست ویڈیوز سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین بھی ان کے حق میں آواز اٹھا رہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات