سرگودھا کے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکنڈری ایجوکشن کے ملازمین ایک بار پھر سراپا احتجاج بن گئے

بدھ 15 اگست 2018 12:28

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) سرگودھا کے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکنڈری ایجوکشن کے ملازمین ایک بار پھر سراپا احتجاج بن گئے جنہوں نے سیکرٹری تعلیمی بورڈ کے نارویہ رویہ اور حقوق سلب کرنے کی مزمت کرتے ہوئے ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد انیس صادق کی صرارت میں اجلاس کیا جس میں سیکرٹری بورڈ کے ملازمین کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ ،ناشائشتہ زبان اور ہراساں کر نے کا اقدامات کی بھر پور مزمت کرتے ہوئے قرار داد پاس کی کہ اگر معاملات کو درست نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کاروسیع کر دیا جائے گا ملازمین نے چئیرمین بورڈ سے فوری نوٹس لے کر ملازمین کے پر موشن کیس، یومیہ اجرتی ملازمین کو ،مستقل کرنے، اور سیکرٹری کو تکریم انسانیت کے ساتھ دفتری امور کی انجام دہی کا پابند بنائیں ورنہ دما دم مست قلندر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :