Live Updates

بغیر حلف کے عمران خان کے ساتھ ہوں، شیخ رشید احمد

بدھ 15 اگست 2018 13:47

بغیر حلف کے عمران خان کے ساتھ ہوں، شیخ رشید احمد
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن اکٹھی نہیں چلے گی ، بدھ کو اسمبلی اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سپیکر ، ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کامیاب ہو گی۔

(جاری ہے)

میں بغیر حلف کے بھی عمران خان کے ساتھ ہوں ۔

انہوں نے کہاکہ آج سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہوں گے ۔ آج پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد اپوزیشن بکھر جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ آج اپوزیشن کے اتحاد کا آخری دن ہے۔ مسلم لیگ اور پی پی پی ایک دوسرے کو خدا حافظ کہیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن اکٹھی نہیں چل سکتی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات