گورنر پنجاب رفیق رجوانہ عہدے سے مستعفی ،

استعفیٰ صدر ممنون حسین کو بھجوا دیا اسمبلیاں تحیل ہونے کے بعد عہدے پر فائز رہنا اخلاقی جواز نہیں بنتا ،لاہور ہائی کورٹ بار اپنے گھر میں واپس آگیا ہوں،لاہور ہائی کورٹ بار کے وکلاء سے غیر رسمی گفتگو

بدھ 15 اگست 2018 14:44

گورنر پنجاب رفیق رجوانہ عہدے سے مستعفی ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ عہدے سے مستعفی ہوگئے اور انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوا دیا تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ملک محمد رفیق رجوانہ لاہور ہائی کورٹ بار پہنچے وہاں پر وکلاء سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوا دیا ہے کیونکہ اسمبلیاں تحلیل ہوچکی ہے اور اب نئی حکومت کو اپنا گورنر منتخب کرنا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ اب میرا اخلاقی جواز نہیں بنتا کہ میں مزید عہدے پر فائز رہوں اس لیے اب اپنے گھر دوبارہ لاہور ہائی کورٹ بار واپس آچکا ہوں کیونکہ بار ہی میرا اصل گھر ہے واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے گورنر سندھ محمد زبیر نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا اور امکان ہے کہ خیبرپختونخواہ کے اقبال ظفر جھگڑاا بھی ایک سے دو دنوں میں اپنا استعفیٰ صدر مملکت کوبھجوا دیں گے