بلوچستان صوبائی اسمبلی کے نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل صوبائی اسمبلی میں کیا جائیگا

بدھ 15 اگست 2018 17:53

بلوچستان صوبائی اسمبلی کے نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل صوبائی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی کے نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل بروز جمعرات 16اگست کو تین بجے صوبائی اسمبلی میں کیا جائے گا ۔سبکدوش ہونے والی مسلم لیگ (ن) کی صوبائی سپیکر متحرمہ راحیلہ حمید خان درانی اجلا س کی صدارت کرینگی اور ان کی نگرانی میں سپیکر کا انتخاب ہوگا جس کے بعدنئے سپیکر کی نگرانی میں ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کیا جائے گا ۔

بلوچستان صوبائی اسمبلی کے ٹوٹل ارکان کی تعداد 65ہے ۔تاہم 2ارکان صوبائی اسمبلی مسلم لیگ (ن) رکن صوبائی اسمبلی نواب ثناء اللہ زہری اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن نصراللہ زیرے نے گزشتہ اسمبلی کے اجلاس میں حلف نہیں اٹھایا تھا جبکہ مستونگ میں سانحہ مستونگ کے بعد الیکشن ملتوی کردیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

دو منتخب ارکان اسمبلی جن میں ایچ ڈی پی کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی احمد علی کوہزاد اور ایم ایم اے کے سردار زاہد علی ریکی کا الیکشن کا رزلٹ روک لیا گیاہے۔

اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل جو دو نشستوں پر کامیاب ہوئے تھے ۔انہوں نے قومی اسمبلی کی نشست کا حلف لے لیااور صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی جبکہ خواتین کے نشست کا فیصلہ ہونا بھی باقی ہے اس طرح ا بھی تک صوبائی اسمبلی کے نومنتخب 58ارکان نے حلف اٹھالیا ہے۔