گدون ٹیکسٹائل ملز، ٹی ایس اے اور اے سی سی اے کی جانب سے شجرکاری مہم کا انعقاد
بدھ 15 اگست 2018 17:53
(جاری ہے)
اس موقع پر تابانی سکول آف اکائونٹینسی (ٹی ایس ای) کے طلباء نے بھرپور جوش و جذبہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہم میں حصہ لیا۔
اس مہم کا مقصد عوام میں درختوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس موقع پر شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ ہر شہری کو اس مہم میں حصہ لیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہئیں۔ گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے چیف فنانشل آفیسر محمد عمران موتن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کے یوم آزادی کے موقع پر اپنے ماحول کے تحفظ کا عزم کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو شدید موسمی حالات کا سامنا ہے اور ہمیں اپنی نئی نسل کے لئے درخت اور پودے لگانے ہیں تاکہ انہیں بہتر ماحول مہیا ہو سکے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل طاہر سلیم نے کہا کہ سالوں پہلے ہمارے بزرگوں نے جو درخت اور پودے لگائے ان کا پھل ہم نے کھایا اور آج جو ہم درخت لگائیں گے اس کا فائدہ آنے والی نسلوں کو بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ’’گو گرین‘‘ کے سلوگن کے تحت شجرکاری کے ذریعے ہم اپنے ملک کو خوبصورت اور ماحول کو بہترین بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری سے ہماری آنے والی نسلوں کو ایک بہترین ماحول اور صحت مند لائف سٹائل میسر آئے گا۔ تابانی سکول آف اکائونٹینسی کے بانی اور پرنسپل شریف تابانی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بہت بڑا ایشو ہے اور ہمیں پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے اپنی بھرپور کوششیں کرنا ہوں گی۔ ہمارے طلباء پاکستانی معاشرے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ اے سی سی اے پاکستان کے ہیڈ آف بزنس ڈویلپمنٹ ۔ سائوتھ تیمور بیرام خان نے کہا کہ پاکستان کو جن اہم ترین مسائل کا سامنا ہے ان میں ماحولیاتی تبدیلی کا معاملہ بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے شجرکاری مہم جیسے اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اے سی سی اے، گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ اور تابانی سکول آف اکائونٹینسی کے مابین اشتراک ہوا ہے اور ہم اپنے طلباء کو آنے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے تیار کر رہے ہیں اور ہمیں اپنی ان کاوشوں پر فخر ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید زراعت کی خبریں
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
پاکستان بزنس فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
-
مشروم کی 150 اقسام ، ہزاروں لوگ مشروم کی ایکسپورٹ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں، ترجمان آری
-
پنجاب حکومت کا اگلے 2 سالوں کے دوران کاشتکاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کے زرعی آلات فراہم کرنے کا فیصلہ
-
کماد کے کاشتکاروں کو فصل کی گوڈی اور نائٹروجن کھاد کی دوسری قسط ڈالنے کے بعد آبپاشی کی ہدایت
-
بہاریہ مکئی کو گڑوؤں اور کونپل کی مکھی سے بچانے کے لئے کاشتکاروں کومناسب دانہ دار زہرکے استعمال کامشورہ
-
کاشتکاروں سے 44 ہزار 783 میٹرک گندم کی خریداری کا ہدف مقررکیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ
-
فی 50 کلوگرام بیگ یوریا کی قیمت میں634روپے کا اضافہ
-
کپاس کی کاشت 15مئی سے 31مئی کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت
-
پنجاب میں 40لاکھ ایکڑ پر کپاس کاشت کرنے کا ہدف مقرر
-
حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے
-
کاشتکاربہاریہ سورج مکھی کی بہترین پیداوار کے لئے اچھے اگاؤ کاحامل بیج استعمال کر یں، محکمہ زراعت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.