پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے اراکین نے بھی کارروائی کا بائیکاٹ کیا

بدھ 15 اگست 2018 20:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے اراکین بھی پنجاب اسمبلی کے پہلے روز پیچھے نہ رہے اور انہوں نے بھی صحافیوں کیخلاف غلط مقدمات کے اندراج کیخلاف پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے پہلے روز کی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا جس پر سپیکر پنجاب اسمبلی کی یقین دہانیوں کے بعد اسمبلی کی گیلری کمیٹی کے اراکین اپنا بائیکاٹ ختم کرکے واپس پریس گیلری پہنچ گئے جہاں انہوں نے پنجاب اسمبلی کے پہلے اجلاس کی کارروائی کی ۔