بہاول پور، یوم پاکستان پر جماعت اسلامی پرچم بردار ریلی
ننھے بچوں نے پاکستان کے پرچم کے رنگوں والے خوبصورت کپڑے پہنکر ہاتھوں میں جھنڈیاں اٹھا رکھیں تھیں، شرکاء دو سو فٹ بڑا جھنڈا اٹھا کر پاکستان زند ہ باد کے نعرے لگا رہے تھے
بدھ 15 اگست 2018 22:32
(جاری ہے)
پاکستان کروڑوں مسلمانوں کی جدوجہد اور لاکھوں مسلمانوں کی شہادتوں کاثمرہے۔قیام پاکستان کا مقصد لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کی حکمرانی تھی۔
پاکستان محض جغرافیہ نہیں، ہمارا نظریہ اورایمان ہے۔ پاکستان کی خاطر جینا افضل جہاد اور پاکستان کی خاطر مرنا مقدس شہادت ہے۔پاکستان قیامت تک قائم و دائم رہے گا۔آج کے دن پوری قوم کو عہد کرنا چاہئے کہ ہمارے بڑوں نے جن عظیم مقاصد کی خاطر لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کیااور اپنا گھر بار چھوڑ کر ہجرت کی ہم ان مقاصد کو حاصل کرکے رہیں گے اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی و خوشحال پاکستان بنا کر دم لیں گے۔ڈاکٹر محمد اشرف اور جام حضور بخش نے کہا کہ پا کستان کے تمام مسائل کا حل نظام مصطفی کے نفاذ میں ہے۔اللہ کے نظام کی موجودگی میں ہمیں کسی دوسرے نظام کی ضرورت نہیں۔ہمیں دائیں بائیں دیکھنے کی بجائے مدینہ کی طرف دیکھنے کی ضرورت ہے۔حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سی71سال گزرنے کے بعد بھی ملک میں غربت،جہالت،بے روز گاری بدامنی کے اندھیر ے ہیں۔اللہ تعالی نے پاکستان کو بہترین جغرافیے اور بے پناہ وسائل سے نوازا ہے۔ اس کے باوجود ہر بچہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کا مقروض ہے۔ ہمارے دو کروڑ سے زیادہ بچے سکولوں سے باہر ہیں،لاکھوں نوجوان بے روز گار ہیں،لاکھوں لوگوں کے پاس سرچھپانے کی جگہ نہیں،لوگوں کو عدل وانصاف نہیں ملتا،ہم نے ان تمام مسائل کا خاتمہ کرنا ہے اور اپنی آنے والی نسلوں کو ایک اسلامی و فلاحی پاکستان دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلافت کا نظام نا صرف پاکستان بلکہ پوری انسانیت کیلئے ماڈل نظام حکومت ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر ہم عزم کرتے ہیں کہ ہم پاکستان کو قائد اعظم ؒ کے وژن اور علامہ اقبال ؒ کے خوابوں کی سرزمین بنائیں گے اورملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔سید ذیشان اختر اور راشد علی نے کہا کہ آج کے دن ہم یہ بھی عہد کرتے ہیں کہ ہم ملک سے رنگ و نسل کی لکیریں مٹا کر اور فرقوں کے تعصبات کو ختم کرکے قومی یکجہتی اور اتحاد کے ذریعے پاکستان کو امن کا گہوارہ اور ترقی و خوشحالی کا مرکز بنائیں گے۔پاکستان کو کلین اور گرین بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے دشمنوں کو خبردار کرتے ہیں کہ ہمارے سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر ملک و قوم کے تحفظ کیلئے ہم سب ایک ہیں۔آخر میں ملک کی 71 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ملک کی سلامتی کے لیے دعا کی گئیمزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.