گورنمنٹ آفیسرز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی لاہورمیں پرچم کشائی کی تقریب

ْ پاکستان کو عظیم ملک بنانے کیلئے اپنے فرائض ایمانداری اور خلوص نیت سے اداکریں:کاشف منیر

بدھ 15 اگست 2018 23:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) پاکستان کے 72 ویں جشن آزادی کے موقع پرگورنمنٹ آفیسرز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی لاہورمیں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سوسائٹی کے صدرچوہدری کاشف منیر،نائب صدر ندیم اکرام ورک ، جنرل سیکرٹری چوہدری ظفر اقبال کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا۔

اس موقع پرملک وقوم کی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کیلئے دعامانگی گئی۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ آفیسرز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں قومی پرچم لہرایا گیا اور پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹاگیا۔صدر کاشف منیر نے کہا کہ یوم آزادی اس عزم کی تجدید نو کا دن ہے کہ ہم قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے اس عظیم ملک کو عظیم تر بنانے کیلئے اپنے فرائض ایمانداری اور خلوص نیت سے اداکریں۔نائب صدر ندیم اکرام ورک نے کہا کہ مملکت پاکستان ہمارے آباو اجداد کی بے بہا قربانیوں کے نتیجے میں حاصل کیا گیا ہے اور پاکستان ہی کی بدولت ہماری پہچان ہے۔اس موقعہ پر جنرل سیکرٹری چوہدری ظفراقبال نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :