بلوچستان میں حکومت سازی کا فارمولہ طے پاگیا

ایم ایم اے ، بی این پی عوامی، تحریک انصاف ، اے این پی حکومت میں شامل ہونگی 12وزیر 4مشیر ، بی اے پی کا سپیکر اور وزیر اعلیٰ 6وزیر 2مشیر بھی ہونگے

بدھ 15 اگست 2018 23:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) بلوچستان میں حکومت سازی کا فارمولہ طے پاگیا ۔ 12وزیر 4مشیر ہونگے ۔ بی اے پی کا سپیکر اور وزیر اعلیٰ 6وزیر 2مشیر بھی ہونگے ۔ ایم ایم اے ، بی این پی عوامی، تحریک انصاف ، اے این پی حکومت میں شامل ہونگی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان میں حکومت سازی کا فارمولہ طے پاگیا ہے جس کے تحت ایم ایم اے ، بی این پی مینگل ، بی این پی عوامی ، پاکستان تحریک انصاف ، عوامی نیشنل پارٹی حکومت کا حصہ ہونگی اور 65ارکان میں حکومتی اتحاد کو 60ارکان کی ضمانت حاصل ہوگی جبکہ اپوزیشن میں صرف پانچ ارکان ہونگے۔

فارمولے کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے پاس سپیکر ، وزیر اعلیٰ کے عہدوں کے علاوہ 6وزیر اور 2مشیر ہونگے ۔ ڈپٹی سپیکر کا عہدہ بی این پی مینگل یا ایم ایم اے کو دیا جائیگا ار ان جماعتوں کے 3وزراء اور 2مشیر ہونگے ۔ تحریک انصاف ، عوامی نیشنل پارٹی ار بی این پی عوامی کو ایک ایک وزارت ملے گی ۔