نظیم فکر و نظر سندھ کے زیر اہتمام سندھ اسلامک سینٹر سکھر میں پروقار تقریب کا انعقاد

جمعرات 16 اگست 2018 01:00

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) تنظیم فکر و نظر سندھ کے زیر اہتمام سندھ اسلامک سینٹر سکھر میں جشن آزادی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس کی صدرات پروفسیرسید گل محمد شاہ نے کی ۔ جبکہ مہمان خاص میئر سکھر میونسپل کارپوریشن بیر سٹر ارسلان اسلام شیخ ، اعزازی مہمانوںمیں میڈیم نزہت بخاری ڈائریکٹر پرائیویٹ سکول سکھر ریجن دیگر مہمانان گرامی نے شرکت کی ۔

اس تقریب میں جہاں مقررین نے خطابات کئے وہاں پر فکر و نظر پبلک اسکول کے بچوں نے ملی نغمے ،تقاریر اور ٹبیلوز بھی پیش کئے علاوہ ازیںسندھ اسلامک سینٹر پر میئر سکھر میونسپل کارپوریشن ارسلان اسلام شیخ اور تنظیم فکر و نظر سندھ کے مرکزی عہدیداران نے پرچم کشائی بھی کی ۔ تقریب میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے وطن عزیز کی عظیم جد وجہد اور قیام پاکستان پر روشنی ڈالی ۔

(جاری ہے)

قائم مقام صدر تنظیم فکر ونظر سندھ پرو فیسر سید گل محمد شاہ علامہ عبدالستار بروہی سیکرٹری جنرل حافظ فتح محمد مہیس ، فنانس سیکرٹری پرو فیسر نعیم اللہ پیچوہو ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولزسکھر ریجن میڈیم نزہت بخاری چیئرمین تنظیم فکر و نظر سندھ فضل اللہ مہسیراور تقریب کے مہمان خصوصی میونسپل کارپوریشن سکھر کے میئر بیر سٹر ارسلان اسلام شیخ نے خطاب کیا۔