محمود خان وزیر اعلی خیبرپختونخوا منتخب ہو گئے
محمود خان نے 77ووٹ حاصل کیے ، اپوزیشن کے نثار گل نے 33ووٹ حاصل کیے
مقدس فاروق اعوان جمعرات 16 اگست 2018 11:45
(جاری ہے)
واضح رہے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے حوالے سے تحریک انصاف میں کئی احتلافات سننے میں آئے تھے۔
اور کہا گیا کہ پرویز خٹک کسی بھی صورت وزیر اعلی کی کرسی چھوڑنے کو تہار نہیں ہیں۔بعد میں عاطف خان کانام بھی بطور وزیر اعلی خیبرپختونخوا سامنے آیا۔تاہم ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے عاطف خان کے نام پر اعتراض کیا اور کہا کہ وہ کسی صورت بھی عاطف خان کو وزیر اعلی کے پی کے نہیں بننے دیں گے۔ جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پشاور کی وزارت اعلیٰ کے لیے محمود خان کو نامزد کیا گیا تھا ۔ پشاورکے وزارت اعلیٰ کے عہدے کے لیے نامزد کیے جانے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمود خان کے اڑھائی ارب روپے کے اثاثے ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد کیے جانے والے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خا ن2 ارب51 کروڑ 67 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ محمود خان کے گوشواروں کے مطابق ان کے پاس 4 کروڑ روپے نقد ہیں ، وہ 87 کینال زرعی اراضی کے مالک ہیں اور55 کمرشل دکانیں بھی ان کی ملکیت ہیں، محمود خان کی اہلیہ کے پاس 35 تولے سونا ہے اور گھر میں ڈیڑھ کروڑ روپے کا فرنیچر بھی موجود ہے ۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ محمود خان اب تک سعودی عرب کے علاوہ کسی بھی بیرون ملک نہیں گئے۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.