سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے تقسیم کے مقدمات میں قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر 17 پٹواریوں کو نوٹسز جاری کر دیئے

جمعرات 16 اگست 2018 15:01

مانسہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے مانسہرہ تقسیم کے مقدمات میں ریکارڈ اور قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر 17 پٹواریوں کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کر دیئے۔ تقسیم کے مقدمات میں کارروائی چھ ماہ میں مکمل کرنے کی واضح ہدایات کے باوجود مقدمات سالوں سے التواء کا شکار تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے پٹواریوں کو ہدایات جاری کی تھیں کہ تقسیم کے مقدمات میں تمام قانونی کارروائی چھ ماہ میں مکمل کر کے مقدمات کو نمٹایا جائے مگر تقسیم کے مقدمات سالوں سے التواء کا شکار تھے جس پر ضلعی انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے غفلت کے مرتکب 17 پٹواریوں کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :