سجن یونین بلدیاتی محنت کشوں کے حقوق کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی ، سید ذوالفقار شاہ

جمعرات 16 اگست 2018 22:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ سجن یونین بلدیاتی محنت کشوں کے حقوق کے حصول کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی ۔

(جاری ہے)

کراچی کے محنت کشوں کے حقوق کی جنگ لڑنا ہماری اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں ہمارے کارکن ہر قربانی دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی محنت کشوں کو حقوق سے محروم کیا جارہا ہے ۔اضافی ڈیوٹیوں کی ادائیگی کے بعد اوورٹائم کی عدم ادائیگی ،عیدالاضحی پر کام کرنے کے باوجود اعزازیئے کی عدم ادائیگی غیر قانونی غیر اخلاقی امر ہے جسکی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے بلدیاتی ملازمین کو صوبائی ملازمین کے برابر حقوق ومراعات دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :