سرگودھا، ایف بی آر، ایکسائز اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں اہم سیٹوں پر فائز افسران کے اثاثہ جات اور دوہری شہریت رکھنے کی چھان بین شروع

جمعرات 16 اگست 2018 21:30

سرگودھا، ایف بی آر، ایکسائز اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں اہم سیٹوں پر ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) نیب کی طرف سے ایف بی آر، ایکسائز اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں اہم سیٹوں پر فائز افسران کے اثاثہ جات اور دوہری شہریت رکھنے کی چھان بین شروع کر دی گئی، ذرائع کے مطابق اس حوالے سے قبل ازیں بھی اقدامات اٹھائے جاچکے ہیں مگر اس عمل کی تکمیل ممکن نہیں ہو سکی ،تاہم موجودہ صورتحال کے تناظر میں نیب نے بھر پور ایکشن لینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے ،اس ضمن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوارڈی نیٹر سی وی سی نیب لاہور کی طرف سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مکمل تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے آگاہ کیاگیا ہے کہ عملدرآمد کے حوالے سے مطلوبہ معلومات ڈپٹی ڈائریکٹر نیب پنجاب کو دیئے گئے ٹائم فریم میں ارسال کی جائیں،جبکہ سستی و کاہلی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :