ڈونلڈ ٹرمپ کے میڈیا کیخلاف بیانات ،300 امریکی اخبارات نے آزادی صحافت کے فروغ کیلئے مہم کا آغاز کردیا
جمعرات 16 اگست 2018 23:59
(جاری ہے)
بوسٹن گلوب نے 16 اگست کو ’ انتظامیہ کے پریس پر حملوں کے خطرات ‘ پر اداریہ لکھنے کا اعلان کرتے ہوئے دوسرے اداروں کو بھی ایسا کرنے کی درخواست کی تھی۔
جس کے بعد ابتدائی طور پر بوسٹن گلوب کو 100 صحافتی اداروں کی جانب سے مثبت ردعمل ملا جو اب بڑھ کر 350 تک جا پہنچا ہے، اس مہم میں امریکہ کے نامور قومی اخبارات اور چھوٹے مقامی اخبارات شامل ہیں، اس مہم میں عالمی اشاعتی ادارے بھی شامل ہیں جن میں برطانوی اخبار دی گارجین بھی اس مہم کا حصہ ہے۔بوسٹن گلوب نے اداریئے کی ہیڈ لائن شائع کی کہ ’صحافی دشمن نہیں‘ اور اس کے ساتھ آزاد میڈیا امریکہ کا اہم اصول ہے جو 200 سال سے قائم رہا ہے۔نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ آزاد میڈیا کو آپ کی ضرورت ہے اور صدر ٹرمپ کی لفظی گولہ باری کو ’جمہوریت پر منڈلاتا ہوا خطرہ‘ قرار دیا، نیویارک ٹائمز نے مختلف اخبارات کے نمونے بھی جاری کئے۔نیویارک پوسٹ نے شائع کیا کہ’ہم اختلاف رائے والے کون ہیں ‘ انہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ ناقابل برداشت ہوسکتا ہے کیونکہ ہم متنازع سچائیاں شائع کرتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم جعلی خبر دیتے ہیں، مگر بطور صحافی یہ مقبولیت کامقابلہ نہیں، ہم جو کچھ کرسکتے ہیں وہ رپورٹنگ ہے۔فیلاڈیلفیا انکوائرر نے لکھا کہ اس کا شہر امریکی جمہوریت کی جائے پیدائش تھا،’اگر پریس جواب دہی، سزا اور غیر مقبول نظریات یا معلومات سے آزاد نہیں ،تو نہ وہ ملک آزاد ہے اور نہ ہی اس کے لوگ۔‘کونی پیاک یونیورسٹی نے گزشتہ روز ایک سروے رپورٹ جاری کی تھی جس میں بتایا گیا کہ ری پبلکن جماعت کے 51 فیصد ووٹر کا ماننا ہے کہ’ میڈیا جمہوریت کا اہم حصہ ہونے کے بجائے لوگوں کا دشمن ہے‘ جبکہ ری پبلکن کے 52 فیصد حمایتیوں کو اس بات پر تشویش نہیں تھی کہ صدر ٹرمپ کی تنقید کے نتیجے میں صحافیوں کے خلاف تشدد شروع ہوسکتا ہے۔سروے کے مطابق 65 فیصد ووٹرز نیوز میڈیا کو جہموریت کا اہم حصہ سمجھتے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے مطابق وہ 281 مرتبہ میڈیا کے خلاف بیان دے چکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.