ملک بھر میں بدعنوانی کے خلاف مہم پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہو گی‘ شیریں مزاری

جمعہ 17 اگست 2018 01:00

ملک بھر میں بدعنوانی کے خلاف مہم پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بدعنوانی کے خلاف مہم پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہو گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کے تمام اداروں میں شفافیت کو یقینی بنانے اور بدعنوانی کے جڑ سے خاتمے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک بھر میں بلاتفریق احتساب کرے گی۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ملک میں نیشنل احتساب بیورو کو مضبوط کیا جائے گا۔