بھارت میں طوفانی بارشوں کے سبب 9 سو افراد ہلاک

جمعہ 17 اگست 2018 12:15

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) بھارت کی وزارت داخلہ کے مطابق جولائی سے شروع ہونے والی مون سون کی بارشوں کے سبب آنے والے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 9 ریاستوں میں 9 سو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چند علاقوں میں ہونے والی بارش کا مجموعی اوسط معمول سے 30 فیصد زیادہ تھا۔

(جاری ہے)

شدید بارشیں ملک کے شمال سے جنوب تک کے وسیع علاقوں میں بڑے پیمانے پر سیلابآنے اور مٹی کے تودے گرنے کا باعث بن رہی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی ریاست کیرالہ میں نوے سالوں بعد اتنی زیادہ بارش ہوئی ہے، اور بدھ کے روز تک سیلاب کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 217 تھی۔باور کیا جاتا ہے کہ کیرالہ میں سیلاب سے کئی ہزار گھر تباہ ہو گئے اور لگ بھگ ایک لاکھ پچاس ہزار رہائشیوں کو انخلا کرنا پڑا ہے۔محکمہ موسمیات نے انتباہ کیا ہے کہ شدید بارش مزید ایک اور ہفتے تک جاری رہنے کی پیش گوئی ہے۔