میڈیم ایس اے چوہدری این ایچ بی او ہری پور کی کوآرڈی نیٹر مقرر

جمعہ 17 اگست 2018 15:10

میاں چنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) میڈیم ایس اے چوہدری این ایچ بی او ہری پور کی کوآرڈی نیٹر مقرر، نیشنل ہیئر ڈریسرز اینڈ بیوٹیشن آرگنائزیشن کے چیئرمین نے کارڈ، شیلڈ اور سرٹیفکیٹ دیا،بچیوں کا ہنر سیکھنا ضروری ‘ ایس اے چوہدری‘ ترقی میں ہنر مند خواتین کا کردار اہم‘ غلام علی انجم۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پاکستان کی رجسٹرڈ تنظیم نیشنل ہیئر ڈریسرز اینڈ بیوٹیشن آرگنائزیشن (این ایچ بی او ) کے چیئرمین غلام علی انجم نے ایبٹ آباد میں ہونے والے بیوٹیشنز کے سیمینار میں بانو بیوٹی پارلر اینڈ سکن کئیر ہری پور کی اونر ایکسپرٹ، کوالیفائیڈ بیوٹیشن اور میاں چنوں کے صحافی حاجی علیم چوہدری کی بیگم میڈیم ایس اے چوہدری کی کارگردگی سے متاثر ہو کر ان کو ہری پور کا کوآرڈی نیٹر مقرر کرتے ہوئے کارڈ، شیلڈ اور سرٹیفکیٹ بھی دیا اس موقع پر میڈیم ایس اے چوہدری نے این ایچ بی او کے چیئرمین غلام علی انجم اور عہدے داران و ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا میں محنت اور جذبہ کے ساتھ اداراہ کے ساتھ کام کروں گی آج کے اس مہنگائی کے دور میں بچیوں کا تعلیم کے ساتھ ہنر سیکھنا بھی بہت ضروری ہے تا کہ وہ کسی کی محتاج نہ ہوں اور بوقتِ ضرورت اپنے اہل خانہ کی کفالت کر سکیں این ایچ بی او کے چیئرمین غلام علی انجم نے کہا کہ ہمارا ادارہ محنت سے کام کرنے والوں کی عزت اور ان کی ہر ممکن سپورٹ کرتا ہے تعلیم یافتہ اور ہنر مند خواتین ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیںاس موقع پر بیوٹیشنز اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :