Live Updates

نومنتخب وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

جمعہ 17 اگست 2018 16:15

نومنتخب وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) نومنتخب وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ۔گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے وزیراعلی محمود خان سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہاس میں ہوئی جہاں گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے وزیراعلی محمود خان سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب تحریک انصاف کے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ میں وزرا کی شمولیت سے متعلق مشاورت بھی شروع کردی گئی جس کی حتمی منظوری چیئرمین عمران خان دیں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں زیادہ تر سابق وزرا کو شامل کرنے کا امکان ہے، اشتیاق ارمڑ، شاہ محمد خان، خلیق الرحمان، ضیا اللہ بنگش اور تیمور سلیم جھگڑا کو وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عاطف خان اور شہرام ترکئی کو سینئر وزیر بنایا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات