جنوبی وزیرستان ملا نظیرگروپ کے اہم کمانڈر عثمان افغانستان میں اپنے تین ساتھیوں سمیت جھڑپ میں مارے گئے

جمعہ 17 اگست 2018 22:20

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) جنوبی وزیرستان ملا نظیرگروپ کے اہم کمانڈر عثمان افغانستان میں اپنے تین ساتھیوں سمیت جھڑپ میں مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی میں گزشتہ کئی دنوںسے طالبان اور اتحادی فورسز کے درمیان جھڑپ جاری ہے عثمان ملا نظیر گروپ کے اہم کمانڈر تھے اور کالوشاہ علاقے کی کمانڈ کرتے تھے گزشتہ روز افغان اور اتحادی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کمانڈر عثمان اور ان کے تین ساتھی حق نواز ساکن ہنگو،سلام ساکن ٹانک،راشد بدانی ساکن ایف آر ٹانک جنڈولہ مارے گئے ہیں ان کی تدفین افغانستان کے صوبہ لمن میں کردی گئی ہے۔