اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی کا برازیل سے لولا ڈی سیلوا کو صدارتی انتخابات میں شرکت کی اجازت دینے کا مطالبہ

ہفتہ 18 اگست 2018 00:20

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے گزشتہ روز جمعہ مورخہ 17 اگست کو ایک قرارداد منظور کی جس میں برازیل کی موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سابق صدر اور بائیں بازو کے رہنما لولا ڈی سیلوا کو رواں سال اکتوبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں شرکت کی اجازت دیں۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انسانی حقوق کی کمیٹی نے برازیلی حکومت سے کہا کہ وہ ایسے اقدامات کرے تا کہ بائیں بازو کے رہنما جیل سے اپنے سیاسی حقوق کا استعمال کر سکیں۔ واضح رہے کہ جیل میں پابند سابق صدر صدارتی الیکشن میں ایک امیدوار کے طور پر کھڑے ہیں۔