امریکی بانڈز کے خریداروں میں سعودی عرب 10ویں نمبر پر

ہفتہ 18 اگست 2018 11:38

امریکی بانڈز کے خریداروں میں سعودی عرب 10ویں نمبر پر
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) 2018ء کی پہلی ششماہی کے اختتام پرامریکی بانڈز زیادہ خریدنے والے ممالک میں سعودی عرب دسویں نمبر پر آگیا۔ سعودی عرب 164.9ارب ڈالر کے بانڈز امریکی وزارت خزانہ سے خرید چکا ہے۔ایک ماہ کے دوران 2.8 ارب ڈالر کے اضافی بانڈز خریدے گئے۔

(جاری ہے)

جولائی2015کے بعد سعودی عرب نے امریکی بانڈز کے سودوں میں اعلیٰ ریکارڈ قائم کیا۔

امارات نے امریکی بانڈز کے حصول کے سلسلے میں پالیسی تبدیل کی ہے۔ اس نے جون 2018ء کے اختتام تک 400 ملین ڈالر کے بانڈز کم کیے۔ کویت 42.9 ارب ڈالرکے امریکی بانڈز کم کرچکا ہے۔ چین 1.18ٹریلین ڈالر اور جاپان 1.03ٹریلین ڈالر ، برازیل300 ارب ڈالر اور آئر لینڈ 299.6 ارب ڈالرکے بانڈز خریدکربالترتیب پہلے ،دوسرے ، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔