جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت، سابق صدر آصف علی زرداری کی حفاظتی ضمانت منظور
منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے بینکنگ کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 اگست 2018 13:18
(جاری ہے)
سماعت کے دوران سابق صدر کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کو چیمبر میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری نے منی لانڈرنگ کیس میں بینکنگ کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سابق صدر بینکنگ کورٹ میں پیش ہو کر عدالتی کارروائی کا سامنا کریں گے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ اسکینڈل میں سابق صدر آصف علی زرداری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ عدالت نے حکم دیا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو 4 ستمبر تک گرفتار کیا جائے۔ آصف علی زرداری کو گرفتار کرنے کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ عدالت نے اس کیس میں مفرور ملزمان میں نمر مجید، اسلم مسعود اور عارف خان و دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں بھی گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی تردید کی اور کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے جبکہ اس کے برعکس ایف آئی اے افسر نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی تصدیق کی تھی۔ تاہم آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں حفاظتی ضمانت دے دی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.