Live Updates

پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے عمران خان کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباددی

ہفتہ 18 اگست 2018 15:30

لاہور۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے عمران خان کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کے چیئرمین لطیف ملک ،کارپٹ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سعید خان ، ممبر ایگزیکٹو و کوارڈی نیٹر ریاض احمد، میجر (ر) اختر نذیر اور دیگر نے اپنے تہنیتی بیان میں کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی روایت ڈالیںگے اور ایسوسی ایشنز سے روابط کو فروغ دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مینو فیکچررز اور ایکسپورٹرز مشکلات سے دوچار ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ ایکسپورٹ بھی تنزلی کا شکار ہیں ۔نئی حکومت کو دنیا سے قدم سے قدم ملا کر چلنے اور بدلتے حالات کے مطابق اصلاحات متعارف کرانا چاہئیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات