سہیل قریشی کی قیادت میں درجنوں کارکنان کی طارق حسن سے ملاقات ،ق لیگ میں شمولیت کا اعلان

ہفتہ 18 اگست 2018 16:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ ق سندھ کے جنرل سیکریٹری محمدطارق حسن نے کہاہے کہ مسلم لیگ قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی جماعت اور ہم اس کے وارث ہیں،پاکستان بنایاتھا،پاکستان کوبچائیں گے،عوامی قوت سے مسلم لیگ ق کومزید مضبوط ومستحکم بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے مسلم لیگ سندھ سیکریٹریٹ میں آل پاکستان مسلم لیگ (لیبرونگ) سندھ کے نائب صدر محمدسہیل قریشی کی قیادت میں دیگر عہدیداران فیضان حسینی، ندیم قریشی، سلیم خان، ادیب خان، افتخاراحمد، فرحان قریشی، علیان شیخ، رضوان شاہ، سنی قریشی، ذیشان احمد اورسنی شاہ کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کے موقع پر کیا۔

طارق حسن نے مزیدکہاکہ مسلم لیگ ق میں شمولیت کرنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہیںاور شامل ہونے والے تمام ساتھیوں کو ہرسطح پر عزت ومقام دیںگے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ عوام کی جماعت ہے اور عوام کے حقوق کے لئے جدوجہدمیں مصروف عمل ہے۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ق سندھ کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری کنورارشدعلی خان نے کہاکہ آل پاکستان مسلم لیگ کے ساتھیوں کی شمولیت سے پاکستان مسلم لیگ ق کی قوت میں مزید اضافہ ہوگااور ان کو ہرمقام پر عزت ملے گی، پاکستان مسلم لیگ ق کا مستقبل تابناک ہے۔

ق لیگ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات محمدصادق شیخ نے اس موقع پر کہاکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان اوراہم ذمہ داران کی پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت خوش آئند اور اس بات کی غمازی ہے کہ وہ اب پاکستان مسلم لیگ ق پر ہی اعتمادوبھروسہ کرتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ جوق درجوق پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :