وزیراعظم عمران احمد خان نیازی کے منصب سنبھالنے کے بعد نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی سربراہی میں نگران حکومت ختم ہونے کا نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 18 اگست 2018 16:28

وزیراعظم عمران احمد خان نیازی کے منصب سنبھالنے کے بعد نگران وزیراعظم ..
اسلام آباد ۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم عمران احمد خان نیازی کے منصب سنبھالنے کے بعد نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی سربراہی میں نگران حکومت ختم ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کابینہ ڈویژن نے ہفتہ کے روز اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 91(5) کے تحت وزیراعظم عمران احمد خان نیازی کے اپنے عہدے پر فائز ہونے کے بعد نگران حکومت کے ختم ہونے کا یہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔