Live Updates

شوبز اسٹارز کا عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری

ہفتہ 18 اگست 2018 16:44

شوبز اسٹارز کا عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد دینے کا سلسلہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) شوبز اسٹارز کی جانب سے بھی عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اداکار عمران عباس نے نئے وزیراعظم عمران خان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کو ترقی اور بڑھتا دیکھیں گے جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ اداکارہ ماورہ حسین نے ایک جذباتی ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’اس دن کا طویل عرصے سے انتظار تھا، وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اب یہ واقعی نیا پاکستان ہے۔اداکارہ نے عمران خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ اداکارہ سجل علی نے ٹوئٹر پر عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات