انگلش کلب ڈرھم کا آسٹریلوی کرکٹر کیمرون بینکرافٹ سے معاہدہ

ہفتہ 18 اگست 2018 17:12

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) انگلش کائونٹی کلب ڈرھم نے آئندہ سیزن کیلئے معطلی کا شکار آسٹریلوی اوپنر کیمرون بینکرافٹ سے معاہدہ کر لیا۔ معاہدے کے تحت وہ آئندہ برس شیڈول سیزن میں تمام فارمیٹس کیلئے کلب کو دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

بینکرافٹ کو رواں سال دورہ جنوبی افریقہ کے دوران بال ٹیمپرنگ کرنے پر کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے 9 ماہ کی پابندی کا سامنا ہے۔ ڈرھم کلب کے ہیڈکوچ جان لیوس نے اپنے بیان میں کہا کہ بینکرافٹ باصلاحیت کھلاڑی ہیں ان کی شمولیت سے ہماری بیٹنگ لائن اپ مزید مضبوط ہو گئی ہے، امید ہے کہ وہ ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :