ژوب : نامعلوم افرادکی فائرنگ سے بچہ جاں بحق ، خاتون زخمی

ہفتہ 18 اگست 2018 20:02

ژوب : نامعلوم افرادکی فائرنگ سے بچہ جاں بحق ، خاتون زخمی
ڑوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) ژوب میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے بچے کو ہلاک جبکہ خاتون کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جمعہ کو ژوب کے علاقے ریلوے کالونی میں رہائش پذیر اسکول ٹیچر نصیب اللہ کے گھر میں گھس کر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے نصیب اللہ کا بیٹا وجاہت جاں بحق جبکہ اسکی اہلیہ شدیدزخمی ہوگئیں۔۔پولیس نے نعش اورزخمی کو ہسپتا ل پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثائ کے حوالے کردی گئی۔۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔