نصرت فتح علی خاں کی 21ویں برسی کے موقع پرتقریب کا انعقاد

ہفتہ 18 اگست 2018 23:38

نصرت فتح علی خاں کی 21ویں برسی کے موقع پرتقریب کا انعقاد
فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) فیصل آباد آرٹ کونسل کے زیر اہتمام شہرہ آفاق وقوالی گائیک استاد نصرت فتح علی خاں کی 21ویں برسی کے موقع پر مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب منعقد ہوئی جس میں نصرت فتح علی خاں کے شاگرد شبیر نصرت خاں قوال اورہمنوا کے علاوہ نصرت گھرانے کے شاگرد خاص ساجد راحت نے مرحوم کے گائے ہوئے گیت وقوالیاں پیش کیں۔

(جاری ہے)

محمد قمر المعروف چڑی سائیں،ڈائریکٹر آرٹ کونسل صوفیہ بیدار اور دیگر پرستار بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرحوم کے رفقاء نے کہا کہ نصرت فتح علی خاں نے اللہ کی نصرت سے اپنی سریلی آواز ودھنوں کے ذریعے دنیا موسیقی کو فتح کیا جن کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کے شاگر اور مداحوں نے ان کے فن کو زندہ رکھا ہوا ہے اور دودہائیاں گزرنے کے بعد بھی وہ ہمارے دلوں میں موجود ہیں۔انہوں نے نصرت فتح علی خاں کی برسی کے موقع پر تقریب منعقد کرنے کے سلسلے میں آرٹ کونسل کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :