پیپلز پارٹی کے رہنماء غلام مجتبیٰ اسران انتقال کر گئے

اتوار 19 اگست 2018 00:20

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی رکن و سابق ایم پی اے غلام مجتبیٰ اسران کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔ غلام مجتبیٰ اسران گردوں کی بیماری کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

(جاری ہے)

مرحوم کا شمار پیپلزپارٹی کے بانی ارکان میں ہوتا تھا، مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین ان کے آبائی گائوں خیرپور جوسو میں (آج) اتوار کی صبح کی جائے گی، مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیٹا اور دو صاحبزادیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔

علاوہ ازیں پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے غلام مجتبی اسران کے انتقال پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی پارٹی کیلئے خدمات ہیشہ یاد رکھی جائیں گی، لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :