پاکستان میں ٹماٹر کی فی ایکڑ اوسط پیداوار 4 ٹن

اتوار 19 اگست 2018 11:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) پاکستان میں ٹماٹر کی فی ایکڑ اوسط پیداوار 4 ٹن ہے جبکہ دنیا بھر میں ٹماتر کی اوسط فی ایکڑ پیداوار 10 ٹن سے زائد ہے چین دنیا بھر میں ٹماٹر پیدا کرنے والا بڑا ملک ہے جبکہ عالمی سطح پر ہالینڈ میں ٹماٹر کی اوسط پیداوار 169 ٹن فی ایکڑ حاصل کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ ٹماتر کی بھرپور پیداوار کیلئے جدید زرعی تحقیق سے استفادہ کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے زیادہ پیداوار اور بیماریوں کے خلاف بھرپور قوت مدافعت کے حامل بیجوں کے استعمال سے فی ایکڑ پیداوار کو بڑھایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹماتر کی پیداوار میں اضافہ سے زرعی شعبہ کی ترقی اور دیہی معیشت کے استحکام میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :