کامیڈی فلم’’ شارک ناڈو6 ‘‘کو نمائش کیلئے پیش کر دیاگیا

فلم میں ہالی وڈ اداکاراییئان زائنرنگ اور ان کے ساتھ تارا ریڈ مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہونگی

اتوار 19 اگست 2018 12:00

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) نئی سائنس فکشن ہارر کامیڈی فلم’’ شارک ناڈو6 ‘‘کو نمائش کیلئے پیش کر دیاگیا‘مشہور فلم سیریز ’’شارک ناڈو‘‘ سلسلے کی اس چھٹی اور آخری کڑی کواینتھونی فیرنٹ نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کی کہانی خوفناک موسمیاتی تغیرات کے گرد گھومتی ہے جس کے نتیجے میں دیوہیکل بگولے نمودار ہوتے ہیں اور ان بگولوں کے خطرناک بھنور میں خون آشام شارکس بھی موجود ہوتی ہیں جو دنیا پر حملہ آور ہوجاتی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ مائیکل کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں ہالی وڈ اداکاراییئان زائنرنگ اور ان کے ساتھ تارا ریڈ مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہونگی ۔

متعلقہ عنوان :