Live Updates

پاکستان کے ساتھ اشتراک عمل کی نئی راہیں کھولنے کیلئے بھی تیار ہیں ،ْ نئی حکومت کی مکمل معاونت کرینگے ،ْبرطانوی وزیر اعظم

منی لانڈرنگ کے انسداد کے لیے بیرونی حکومتوں خصوصاً برطانیہ سے اشتراک کے خواہاں ہیں ،ْپاکستانی وزیر اعظم عمران خان

اتوار 19 اگست 2018 13:20

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) برطانیہ نے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ اشتراک عمل کی نئی راہیں کھولنے کیلئے بھی تیار ہیں ،ْ نئی حکومت کی مکمل معاونت کرینگے ۔میڈیا ر پورٹ کے مطابق طانوی وزیر اعظم تھریسامے نے وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ پاک برطانیہ تعلقات مزید متحرک اور سرگرم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کے ساتھ اشتراک عمل کی نئی راہیں کھولنے کے لیے بھی تیار ہیں، نئی حکومت کی مکمل معاونت کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے اظہار پر اپنے برطانوی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔انہوںنے کہاکہ منی لانڈرنگ ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک سنگین مسئلہ ہے، منی لانڈرنگ کے انسداد کے لیے بیرونی حکومتوں خصوصاً برطانیہ سے اشتراک کے خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی وزیر اعظم نے نومنتخب وزیر اعظم پاکستان کے خیالات سے مکمل اتفاق کیا۔عمران خان اور برطانوی وزیراعظم کی ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کے بعد لندن میں ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم کی جانب سے انہیں ،ْان کی پاکستان کے انتخابات میں کامیابی اور نئی پوزیشن پر مبارکباد پیش کرتی ہیں بعد ازاں یہ بیان برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے مقامی میڈیا کے ساتھ شیئر کیا گیا۔

علاوہ ازیں برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے بات چیت کرکے خوشی ہوئی ،ْبرطانیہ اور پاکستان کے درمیان اہم اور وسیع تعلقات قائم ہیں، دونوں ممالک کے پاس دوطرفہ تجارت اور باہمی سیکیورٹی مسائل کے علاوہ ساتھ کام کرنے کے کافی مواقع موجود ہیں۔برطانوی ہائی کمیشن کے جاری بیان میں وزیراعظم تھریسا مے کے حوالے سے کہا گیا کہ پاکستان نے اداروں کو مضبوط کرنے، قانون کی بالا دستی، خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کا وعدہ پورا کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات