گذشتہ مالی سال کے دوران ملک سے آٹوپارٹس اور اسیسریز کی برآمدات میں 24.5 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

اتوار 19 اگست 2018 15:20

اسلام آباد ۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) گذشتہ مالی سال کے دوران ملک سے آٹوپارٹس اور اسیسریز کی برآمدات میں 24.5 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2017-18ء کے دوران پاکستان نے آٹو پارٹس اور اسیسریز کی برآمدات سے 16.9 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا جو مالی سال 2016-17ء کے مقابلے میں24.5 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2016-17ء کے دوران پاکستان نے آٹو پارٹس اور اسیسریز کی برآمدات سے 13.5 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا تھا۔