"عید الاضحی کی آمد" ، چاقو ، چھریاں ، ٹوکے اور قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے والے دیگر آلات تیز کرنے والوں نے بھی مزدوری میں اضافہ کر دیا

اتوار 19 اگست 2018 16:00

فیصل آباد۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) عید الاضحی کی آمد قریب آتے ہی عوام الناس سمیت قصابوں اور قربانی کے جانور زبح کرنے والے دیگر افراد نے جانوروں کے مذبحہ کیلئے چاقو، چھریاں، ٹوکے اور دیگر آلات تیز کروانے شروع کر دیئے ہیں جس کے باعث چاقو چھریاں تیز کرنے والوں کے پاس زبر دست رش دیکھنے میں آ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب چاقو چھریاں تیز کرنے والے دکانداروں نے بھی اپنے نرخوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چونکہ وہ بجلی کی موٹر کے ذریعے آلات تیز کرتے ہیں اور بجلی کی قیمتوں میںا ضافہ سمیت رگڑائی کرنے والے میٹریل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو چکا ہے لہٰذ ا وہ گاہکوں سے زائد نرخ وصول کرنے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ عنوان :