عیدالاضحیٰ کے موقع پر 52عیدگاہوں اورتین امام بارگاہوں پرچار سوسے زائدپولیس اہلکاران اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے، ایس ایس پی نصیرآباد

اتوار 19 اگست 2018 18:30

ڈیر ہ مرادجمالی 19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) ایس ایس پی نصیرآباد سید جاویداقبال شاہ غرشین نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پرضلع بھرمیں 52عیدگاہوں اورتین امام بارگاہوںچار سوسے زائدپولیس اہلکاران اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے جس میں سکیورٹی اداروں اورسول انتظامیہ کی بھی معاونت حاصل ہوگی اور شہر بھرمیں بھی پولیس کے گشت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے تاکہ کوئی واقعہ رونمانہ ہوسکے عوام کو چاہیے کہ وہ پولیس کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ ہم سب ملکرعلاقے میں امن امان کو برقراررکھنے والے جرائم پیشہ افرادسے موثراندازمیں نمٹاجاسکے قانون کی بالادستی ہرصورت میں برقراررکھی جائے گی امن امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالا ت اظہار انہوںنے صحافیوں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سید جاویداقبال شاہ غرشین نے کہا ہے کہ نصیرآباد ریینج میںپولیس کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کو صاف شفاف بنانے کے ساتھ میرٹ کو اولین ترجیح دی گئی ہے ڈی آئی جی سبی رینج محمد یوسف ملک کی نگرانی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جوکہ میرٹ پر پوراترنے والے امیدواروں کو پولیس میں بھرتی کیا جائے گاانہوںنے بتایا کہ دوڈمیں پانچ ہزارکے قریب امیداروں نے حصہ لیا جن میں سے تین ہزار کے قریب پاس دوڈمیں کامیاب ہوئے جن سے اٹھائیس اگست سے ٹیسٹ اورانٹرویوکا عمل شروع ہوگا انہوںنے کہاکہ دوڈکے مراحل میں شامل ہونے والے امیداروں کے لئے ٹینٹ لگائے گئے تھے اورٹھنڈے پانی کا بھی انتظام کیاگیاتھا اورڈاکٹرزپیرامیڈیکل کی ٹیموں سے بھی خدامات لی گئی تھی امیدواروں کو موسم گرماکے حوالے سے سہولیات فراہم کی گئی تھی ہماری بھرپور کوشش ہے کہ سفارش کلچرکو بالاتاق رکھ کر تعلیمی یافتہ نوجوان اورفورس کے معیارپراترنے والے امیدواروں کو میرٹ کی بنیادپربھرتی کرکے انہیں روزگارکے موقع فراہم کئے جائیں گے کسی کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے بلکہ صاف شفاف اورمیرٹ کو سامنے رکھ کر فیصلے کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :