Live Updates

پاکستان کی پہلی خاتون موٹرسائیکل سوار سیاح یمنہ وڑائچ گلگت بلتستان سے اپنا سیاحتی ٹور مکمل کرکے لاہور پہنچ گئیں

اتوار 19 اگست 2018 19:30

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) پاکستان کی پہلی خاتون موٹرسائیکل سوار سیاح یمنہ وڑائچ گلگت بلتستان سے اپنا سیاحتی ٹور مکمل کرکے گزشتہ روز رائے ونڈ پہنچ گئیں ،یمنہ وڑائچ پاکستان کی پہلی لڑکی ہے جس نے اکیلے اپنی موٹرسائیکل پر گلگت بلتستان کا سفر کیا،یمنہ نے اپنا سفر 27 جولائی کو لاہور سے شروع کیا اور ناران،لولوسر جھیل،بابوسر پاس،استور،راماجھیل،چلم،برزل پاس،منی مرگ،رتو کینٹ،رینبو جھیل،شیوسر جھیل،دیسائی میدان،ست پارہ جھیل ، سکر د و، شگر،اشکولی ،خپلو ،ہوشے ،تھلے ،گوما،گیاری سیکٹر ،سیاچن،منٹھوکھا واٹر فال،خاموش واٹر فال،کارگل روڈ،شنگریلہ جھیل،اپر کچوڑا جھیل،واد سوک اور وادی چُنداہ کو ایکسپلور کر کے 18 اگست کو رائیونڈ پہنچی،جہاںرائے ونڈ کے رہائشی پاکستان کے مشہور موٹرسائیکل ٹورسٹ کاشف بھٹی نے ان کا اپنی فوڈ پوائنٹ شاپ بھٹی کے ٹوٹکے پر دیگر روڈیز،فرخ بابر اور ثاقب کیساتھ ملکر شاندار استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماء چودھری جاوید اقبال گجر سمیت سینکڑوں معززین شہر بھی موجودتھے ،خاتون موٹرسائیکل سوار یمنہ وڑائچ سیاح نے کہا کہ گلگت بلتستان خوبصورتی کے حوالے سے دیکھنے کے قابل علاقہ ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ان کو سفر کے سلسلہ میں پاک فوج کا خصوصی تعاون حاصل رہا بلکہ اس کے بغیر سفر شروع ہی نہیں کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے نئے وزیر اعظم عمران خان سے توقعات وابستہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین ٹورسٹ کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات