فیصل آباد،فائرنگ کے مختلف واقعات میں شادی شدہ خاتون سمیت دو افراد زخمی

اتوار 19 اگست 2018 20:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) فائرنگ کے مختلف واقعات میں شادی شدہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق غلام محمد آباد صدر بازار کی رہائشی 35سالہ عائشہ زوجہ یوسف نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہو ئی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں زیر علاج رہنے کے چند گھنٹے بعد اسے ڈسچارج کر دیا گیا ، علائوہ ازیں تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ 45ج ب میں 30سالہ شمیر کو گھر کے باہر راشد وغیرہ نے پرانی رنجش پر گولیاں مار دیں جسے الائیڈ ہسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے ، فائرنگ کے واقعات کے بعد پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی تاہم مضروب ہونے والوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔