فیصل آباد، سنگدل قاتلوں نے 18سالہ نوجوان کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کرکے نعش کھیتوں میں پھینک دی ،نہر سے نامعلوم نوجوان کی نعش برآمد

اتوار 19 اگست 2018 20:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) 2مختلف واقعات کے دوران سنگدل قاتلوں نے 18سالہ نوجوان کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کرکے نعش کھیتوں میں پھینک دی۔ نہر سے نامعلوم نوجوان کی نعش برآمد ۔

(جاری ہے)

آن لائن کو بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کے نواحی گائوں چک نمبر 120گ ب کا رہائشی 18سالہ نوجوان محمد علی ولد اصغر گزشتہ روز گھر سے نماز پڑھنے مسجد گیا مگر واپس نہ آیا تلاش کرنے پر کھیتوں سے تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی ورثاء کے مطابق محمد علی کو نامعلوم افرا د نے کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کیا اور نعش پھینک دی ، نوجوان کی نعش ملنے پر گائوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دوسرے واقعہ میں چک نمبر 90گ ب کے قریب نہر گوگیرہ برانچ میں تیرتی ہوئی نوجوان کی نعش دیکھ کر راہگیروںنے پولیس کو اطلاع کی اطلاع پر پولیس نے نعش کو نکال کر شناخت کے لیے اعلانات کروائے مگر تاحال شناخت نہ ہو سکی ہے۔ ملنے والے نوجوان کی نعش پر گردن کے قریب زخم کے نشانات ہیں پولیس کے مطابق نوجوان کو قتل کرکے نعش نہر میں پھینک دی گئی ہے۔ تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :