واپڈا ہائیڈرو یونین کے تمام ورکرز محنت کشوں کے اعتماد اور بھروسہ کو ہرگز ٹھیس نہیں پہنچائینگے ، نومنتخب عہدیداران واپڈا ہائیڈرو یونین سب ڈویژن لہڑی

اتوار 19 اگست 2018 20:00

بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) واپڈا ہائیڈرو یونین کے تمام ورکرز محنت کشوں نے جس اعتماد اور تواقع کیساتھ ہمیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا ان کے اس اعتماد اور بھروسہ کو ہرگز ٹھیس نہیں پہنچائینگے ان خیالات کااظہار واپڈا ہائیڈرو یونین سب ڈویژن لہڑی کے نومنتخب چئیرمین اللہ رکھیہ سومرو،نومنتخب جنرل سیکرٹری محمد رفیق مغیری نے نیشنل پریس کلب بھاگ کے صدر عبدالرحمن بنگلزئی کی قیادت میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر واپڈا ہائیڈرو یونین کے ورکرز صابر حسین سومرو،ملک موسیٰ خان شاہوانی،خالد شریف بزدار ودیگر موجود تھے انہوں نے کہاکہ واپڈا کے ورکروں،محنت کشوں کے مسائل کے حل کیلئے ہمیں منتخب کیا اور ہمیں محنت کشوں نے جس طرح ہم پر اعتماد کرکے کامیاب کرایا ان کے اس اعتماد اور تواقعات پر بھرپور انداز میں اترنے کی بھرپور کوشش کرینگے محنت کشوں کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور ان کے مسائل کا حل ہمارے اولین ترجیحات میں شامل ہیں ان کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر توانیاں سرف کرینگے انہوں نے کہاکہ بھاگ،گنداواہ،لہڑی،بختیار آباد،سنی کے واپڈا ہائیڈرو یونین کے ملازمین،محنت کشوںنے واپڈا ہائیڈرو یونین کے حالیہ الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ہم پر بھاری ذمہ داریاں عائد کرکے کامیاب کرایا ہم ان کے بے حد شکر گزار ہیں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔