پنجاب بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس تبدیل کئے جانے کا امکان

افسران کی فہرستیوں کی تیاری شروع

اتوار 19 اگست 2018 20:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) پنجاب بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس تبدیل کئے جانے کا امکان،افسران کی فہرستیوں کی تیاری شروع، محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کو تبدیل کرنے کیلئے افسروں کے ناموں کا کام شروع کر دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق ایسے تمام ایم ایس صاحبان کو کسی بھی ہسپتال کا ایم ایس نہیں لگایا جائے گا جو اپنی تعیناتی کے دوران کارکردگی نا دیکھا سکے ہونگے ،جبکہ اچھی شہرت کے حامل افسران کو کارکردگی کی بنیاد پر افسران لگایا جائے گا، ذرائع کے مطابق تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بروقت طبی امداد کے ساتھ ساتھ ادویات اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،ذرائع کے مطابق تمام ہسپتالوں میں شکایات بکس بھی رکھے جائیں گے،

متعلقہ عنوان :