پرینکا چوپڑا کے یتیم بچوں کے ادارے میں بچی کے ساتھ ڈانس کی وڈیو سوشل میڈیا پر جاری

پیر 20 اگست 2018 14:05

پرینکا چوپڑا کے یتیم بچوں کے ادارے میں بچی کے ساتھ  ڈانس کی وڈیو سوشل ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) اداکارہ پرینکا چوپڑا کی مقامی یتیم خانے میں بچوں کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے بنائی گئی وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پرینکا چوپڑا اور ان کے منگیتر نک جوناس نے اتوار کوممبئی میں سینٹ کیتھرین کے یتیموں کی پرورش کے ادارے میں بچوں کے ساتھ ملاقات کی اور اس دوران اداکارہ پرینکا چوپڑا نے ایک بچی کے ساتھ اپنی فلم ’’غنڈے ‘‘ کے گانے ’’تو نے ماری انٹری‘‘ پر ڈانس بھی کیا جسے گلوکار نک جوناس نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔