جولائی کے دوران ملک میں پک اپ گاڑیوں کی پیداوارمیں15.59 فیصد اضافہ

پیر 20 اگست 2018 15:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) رواں مالی سال کے پہلے ماہ (جولائی) کے دوران ملک میں پک اپ گاڑیوں کی پیداوارمیں15.59 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان آٹوموٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمارکے مطابق جولائی کے دوران ملک میں مجموعی طورپر پک اپ گاڑیوں کے 2669 یونٹس کی پیداور1877 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی۔جولائی 2017 ء کے دوران ملک میں پک اپ گاڑیوں کے 2309 یونٹس کی پیداواراور 2279 یونٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی، یوں ایک سال کے عرصے میں ملک میں پک اپ گاڑیوں کی پیداوارمیں15.59 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ ان میں سوزوکی راوی اورٹویوٹاہائی لکس کی پک اپ گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :