رقم کمانے کے لیے ترکی کے فٹ بال کلب نے 18 کھلاڑی بیچ کردودھ دینے والی 10 بکریا ں خرید لیں
امین اکبر پیر 20 اگست 2018 16:54
گلسپور ترکی کا ایک چھوٹا سا فٹ بال کلب ہے۔ اس فٹ بال کلب نے حال ہی میں رقم کمانے کے لیے 18 کھلاڑی بیچ کر دودھ دینے والی 10 بکریاں خرید لیں۔ اس فیصلے کا مقصد دودھ اور گوشت کی فروخت سے کلب کے لیے اضافی رقم حاصل کرنا ہے۔
کلب کے صدر کینان نے ترکی کے میڈیا کو بتایا کہ یہ غیر معمولی فیصلہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے کیا گیا۔ کینان کا کہنا تھا کہ چھوٹے فٹ بال کلبوں کے لیےنہ ہی حکومتی سرپرستی ہے اور نہ ہی کوئی سپانسرشپ ہوتی ہے۔
(جاری ہے)
کلب کا ارادہ ہے کہ اخراجات پورے کرنے کے لیے اگلے چند سالوں میں 140بکریوں کا ریوڑ تیار کیا جائے ۔
کینان کا کہنا ہے کہ ہمیں مستقل آمدن چاہیے۔ حکومت یا کارپوریٹ سیکٹر کلب کی مدد نہیں کرتے لیکن بکریوں کی مدد سے حاصل ہونے والی آمدن سے دوسرے نوجوان کھلاڑیوں کے اخراجات پورے ہو سکیں گے۔ کینان کا کہنا ہے کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کے اخراجات پورے کرنے کے لیے بکریوں کی افزائش نسل کریں گے۔ کینان کا کہنا ہے کہ 6 سال بعد اُن کے کلب کے پاس 140 بکریاں ہونگی۔
کھلاڑی بیچ کر بکریاں خریدنے کا فیصلہ بظاہر کافی دلچسپ لگتا ہے لیکن دوسری طرف یہ افسوسناک بھی ہے ۔ افسوسناک اس وجہ سے کہ گلسپور کلب 1954 میں قائم ہوا تھا اور اتنے پرانے کلب کو اپنی بقا کے لیے بکریاں پالنی پڑ رہی ہیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.