اوکاڑہ‘ عید الالضحیٰ کے موقع پر تمام محکمے اپنے کنٹرول روم کو فعال رکھیں،ڈی سی

پیر 20 اگست 2018 20:21

اوکاڑہ۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے کہا ہے کہ عید الالضحیٰ کے موقع پر محکمہ صحت ،لائیو سٹاک ،ریسکیو 1122،بلدیاتی ادارے ،واپڈا اور سوئی گیس کے محکمے اپنے اپنے کنٹرول روم کو فعال رکھیں اور عملہ کی شفٹوںمیں ڈیوٹیاں لگائی جائیں تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نپٹنے میں مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی برائے عید الالضحیٰ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ٹریفک پولیس عید کی چھٹیوں میں ون ویلنگ کو روکنے اور سائلنسر نکال کر موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف کارروائی کریں اور لوگوں کو ہیلمٹ پہننے کے استعمال اور موٹر سائیکل کے بیک مرر کے استعمال سے متعلق آگاہی دیں ، انہوں نے کہا کہ عید کی چھٹیوں میں محکمہ صحت ہسپتالو ں میں ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی روسٹر کے مطابق لگائی گئی ڈیوٹیوں کے مطابق حاضری کو یقینی بنائیں ۔