سعودی عرب سمیت فرانس میں بھی عید الاضحی کل نہا یت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

پیر 20 اگست 2018 22:12

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) سعودی عرب سمیت فرانس میں بھی عید الاضحی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ کل (منگل کو )منائی جائے گی۔ نماز عید کے بڑے بڑے اجتماع ہوں گے۔ مسلمان سنت ابراہمی کی تکمیل کرتے ہوئے قربانی بھی کریں گے۔نماز عید کے لئے مسجد ویلئر لا بل۔ کلچر سنٹر پیری فیت ،حلقہ احباب فرانس۔انجمن فلاح دارین سارسل اور ادارہ منہاج القرآن میں روح پرور اجتماعات ہوں گے۔

علمائ کرام نماز عید سے قبل حج اور قربانی کے حوالے سے خصوصی بیان کریں گے۔عید الاضعی کے موقع پرفرانس میں پاکستان کے سفیر پاکستان معین الحق نے بھی سفارت خانہ پیرس میں نماز عید اور فیملیز کا پر گرام ترتیب دیاہے۔ جس میں سفارت خانہ کے عملہ کے علاوہ پاکستانی کیمونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

ملکی سلامتی کے لئے دعائیں بھی کی جائیں گی۔

چوہدری شاہین اختر۔ چوہدری ریاض پاپا۔ زاہد مصطفی اعوان۔ چوہدری محمد اعظم۔ شیخ وسیم اکرم جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن فرانس۔ڈاکٹر ارشاد کمبوہ صدر پی پی پی یورپ۔چوہدری عبدر الرزاق ڈھل صدر پی پی پی فرانس۔ زاہد اقبال خاں۔ کامران گھمن۔ ایم اے صغیر صدر پی ٹی آئی فرانس میاں ذوالفقار جتالہ۔اور دوسر ے افراد نے تمام مسلمانوں کو عید کی خوشی پر مبارک باد دی ہے۔