نوجوان ملک کا حقیقی سرمایہ ہیں اٴْن کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن ضروری اقدمات اٴْٹھائے جائیں گے‘ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی
پیر 20 اگست 2018 22:13
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نوجوان طبقے کی فلاح و بہبود ،انہیں بہترین تعلیمی سہولیات اور روزگار کی فراہمی ، معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کے معیار زندگی کو بہتر بنانااور ملک کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانا اور عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت آئندہ پانچ سالوں میں ملک سے معاشی و معاشرتی ناانصافیوں کے خاتمے اور عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی تک رسائی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملک کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ قبل ازیں کوئٹہ سے آئے ہوئے ایک وفد نے ڈپٹی سپیکر سے ملاقات کی۔ وفد میں ظہور احمد آغا، داؤد خان کاکڑ ، عبدالوھاب آغا اور صابر خان ناصر شامل تھے۔ وفد کے شرکاء نے محمد قاسم خان سوری کو قومی اسمبلی کا ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کوئٹہ کے مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی سپیکر نے اس موقع پر شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سے پسماندگی کا خاتمہ اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کہ اولین ترجیح ہے اور موجودہ حکومت نہ صرف کوئٹہ بلکہ پورے بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لیے ایک مربوط حکمت عملی ترتیب دے رہی ہے۔ انہوں نے شرکاء کو کوئٹہ شہر کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا یقین دلایا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.